ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سکندر آباد کے علاقے کواڑی گوڑہ میں واقع قبرستان کی اراضی پر ریاستی حکومت ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی وزیر سرینواس یادو اور وقف بورڈ چرمین محمد سلیم نے دورہ کرتے ہوئے ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
وقف بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق اس قبرستان کے تحت تقریباً 71.455 مربع گز ارضی پر ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کے تحت ڈبل بیڈ روم بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
اس ضمن میں سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشا اور کانگریس رہنما عثمان بن محمد الہاجری نے کواڑی گوڑہ قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے، مزید اراضی پر حکومت ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات میں کوئی مسلمانوں کو مکانات نہیں ملے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ تلنگانہ: تُمکنٹہ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا
عثمان بن محمد الہاجری نے کہا کہ حیدرآباد و سکندرآباد میں قبرستان کی کافی کمی ہے، حکومت قبرستانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرتی ہے وہیں دوسری جانب قبرستان پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کی کوشش کررہی ہے۔