ETV Bharat / bharat

دہلی میں پٹرول کی قیمت 97 روپے سے تجاوز - اردو نیوز

پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس سے دہلی اور کلکتہ میں پہلی بار پٹرول 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگیا۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گئیں۔

petrol price
پٹرول کی قیمت
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:21 AM IST

اتوار کے روز ملک کے چار میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے ریکارڈ 87.97 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 103.36 روپے اور ڈیزل 30 پیسے کے اضافے سے 95.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔

آج ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کلکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

خیال رہے ہٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارتیوں کی جمع رقم میں اضافے پر سوئز افسران سے معلومات طلب

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 97.36 —————— 87.97
ممبئی ۔————— 103.36 —————— 95.44
چنئی —————- 98.40 -—————-- 92.58
کولکاتا ———— 97.12 —————— 90.82

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.