ETV Bharat / bharat

Petrol Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - جولائی میں پٹرول کی قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:33 AM IST

Updated : Jul 10, 2021, 2:16 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق 'دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ 89،88 روپے فی لیٹر ریکارڈ بلند ہوگئی۔'

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 106.59 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.67 روپے اور ڈیزل 94.39 روپے میں مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکز اور دہلی حکومت کے مابین تنازعہ بدقسمتی کی بات ہے: سپریم کورٹ

کولکاتا میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہو کر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے سے 92.97 روپے فی لیٹر پر مہنگا ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 100.91 —————— 89.88

ممبئی ————— 106.93 —————— 97.46

چنئی —————- 101.37 -—————-- 94.39

کولکاتا ———— 101.01 —————— 92.97

(یو این آئی)

Last Updated : Jul 10, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.