ETV Bharat / bharat

Petrol And Diesel Prices: مالی سال 2022-23 کے پہلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں

قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.07 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol And Diesel Prices Stable

مالی سال 2022-23 کے پہلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 11:11 AM IST

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مالی سال 2022-23 کے پہلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ پچھلے سات دنوں سے مسلسل بڑھ رہے ایندھن کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کو کوئی اضافہ نہیں کیا جو ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.07 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 116.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol And Diesel Prices

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو ا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.13 فیصد کم ہوکر 104.57 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.33 فیصد کم ہوکر 99.95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Petrol Diesel Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، 80 پیسے بڑھائے گئے

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

میٹرو شہر پیٹرول ڈیزل

دہلی 101.81 93.07

کولکتہ 111.35 96.22

ممبئی 116.72 100.94

چنئی 107.45 97.52

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.