بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان جمعہ کے روز دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اتوار کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹررہا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر پر رہا۔
امریکی مارکیٹ میں گزشتہ شب کاروبار کے اختتام پربرینٹ کروڈ 0.91 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 72.60 ڈالر فی بیرل اورڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 95 سینٹ بڑھ کر 69.30 ڈالر فی بیرل پربند ہوا ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراسی بنیاد پرہرروز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو جاتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 101.34 ——— 88.77۔
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.26 ——— 96.19
چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—— 93.26۔
کولکتہ ——— 101.62 ——— 91.71۔
یواین آئی