ETV Bharat / bharat

نومبر کے آغاز سے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ - بین الاقوامی مارکیٹ

اکتوبر میں 31 دنوں سے 24 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور اس دوران پٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ آج کو ملا کر 25 دنوں میں پٹرول 7.85 روپے اور ڈیزل 8.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

نومبر کے آغاز سے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 11:48 AM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے پہلے دن پیر کے روز مسلسل چھٹے دن اچھال جاری رہا۔ سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 109.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اکتوبر میں 31 دنوں سے 24 دن میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور اس دوران پٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ آج کو ملا کر 25 دنوں میں پٹرول 7.85 روپے اور ڈیزل 8.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اکتوبر میں پٹرول 7.70 ، ڈیزل 8.30 روپیے مہنگا ہوا

جھارکھنڈ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم ہونے کے قریب ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ریاستی دارالحکومت رانچی میں پٹرول اور ڈیزل میں صرف تین پیسے کا فرق ہے۔ اگر کل ان کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گا، تو ڈیزل پٹرول کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس وقت پیٹرول 103.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.83 روپے فی لیٹر پر ہے۔

اس اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.50 اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 118.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.45 روپے اور ڈیزل 105.07 روپے فی لیٹر، بنگلورو میں 113.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.50 فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

کولکتہ میں بھی پٹرول 110.15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.56 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 106.85 روپے اور ڈیزل 99.12 روپے فی لیٹر پر ہے۔

ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہفتے کے پہلے روز پیر کو سنگاپور میں خام تیل کا کاروبار نرمی کے ساتھ شروع ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.35 فیصد کمزور ہوکر 83.43 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.47 فیصد کمزور ہوکر 83.18 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔ لندن برینٹ اور امریکی کروڈ کے درمیان بہت کم فرق رہ گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 109.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومییہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر پیٹرول ڈیزل

دہلی ————— 109.69—————— 98.42

ممبئی —————115.50—————— 106.62

چنئی —————106.35 ——————102.59

کولکتہ ————110.15——————101.56

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.