ETV Bharat / bharat

BBC Documentary بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست - بی بی سی کی دستاویزی فلم

بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ دستاویزی فلم پی ایم مودی پر مبنی ہے۔ اس میں گجرات فسادات کو جانبدارانہ انداز میں دکھانے کا الزام ہے۔ حکومت نے اس ویڈیو پر پابندی لگا دی ہے۔

بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 10:23 PM IST

نئی دہلی: ملک میں 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی لگانے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ منوہر لال شرما کی طرف سے دائر کردہ پی آئی ایل میں سپریم کورٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کے دونوں حصوں کو طلب کرکے جانچ کرے اور ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے 2002 کے گجرات فسادات میں براہ راست یا بالواسطہ تعاون کیا تھا۔

ایڈوکیٹ منوہر لال شرما نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی PIL میں ایک آئینی سوال اٹھایا ہے اور عدالت عظمیٰ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ شہریوں کو آرٹیکل 19(1)(2) کے تحت 2002 کے گجرات فسادات پر خبریں، حقائق اور رپورٹیں دیکھنے کا حق ہے یا نہیں۔ انہوں نے 21 جنوری 2023 کو وزارت اطلاعات و نشریات کے حکم نامے کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی، من مانی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کی ہدایت کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کی عرضی میں پوچھا گیا ہے کہ کیا مرکزی حکومت پریس کی آزادی کو روک سکتی ہے، جو آئین کے آرٹیکل 19(1)(2) کے تحت بنیادی حق ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم میں ریکارڈ شدہ حقائق ہیں، جو کہ ثبوت بھی ہیں اور متاثرین کے لیے انصاف کی راہ ہموار کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، 21 جنوری کو مرکز نے بی بی سی کی متنازعہ دستاویزی فلم 'انڈیا: دی مودی کوسچن کے لنکس شیئر کرنے والی متعدد یوٹیوب ویڈیوز اور ٹویٹر پوسٹس کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: BBC Documentary Controversy بی بی سی کی دستاویزی فلم پر گجرات کے دانشوروں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.