ETV Bharat / bharat

پٹنہ:معاشرہ سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر قاری نیاز احمد قاسمی نے کہا کہ آج کے کنونشن کا مقصد ایسے موضوع پر لوگوں کو توجہ دلانی ہے جو ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے، ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ سماج میں جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہر طبقہ متاثر ہے، اسے ختم کرنے کے لئے سبھی کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہے۔

برائیوں کے خاتمہ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 1:09 PM IST

موجودہ وقت میں معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں میں سر فہرست جہیز کی لعنت اور نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رجحان ہمارے سماج کو کھوکھلا کررہا ہے۔ جہیز کے نام پر آئے دن کسی نہ کسی لڑکی کی جان جاتی ہے۔معاملہ درج ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے سد باب کے لئے باضابطہ طورپر کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں ہے-

متحد ہونے کی ضرورت

اسی تناظر میں آل انڈیا علماء بورڈ پٹنہ کے تاریخی مقام گاندھی سنگھرالے میں ایک کنونشن منعقد کی گئی جس میں ریاست و بیرون ریاست کے کئی اہم دانشور و خطیب شامل ہوئے اور مذکورہ مسائل کو معاشرے کے لئے ایک ناسور قرار دیا. پروگرام کی صدارت آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر قاری نیاز احمد قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بورڈ کے علامہ بنینی نے کی. کنونشن کے تعلق سے بورڈ کے قومی صدر قاری نیاز احمد قاسمی نے کنونشن کے تعلق سے کہا کہ بورڈ بلاتفریق مذہب و ملت ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے، آج کے کنونشن کا مقصد ایسے موضوع پر لوگوں کو توجہ دلانی ہے جو ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے۔

ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ سماج میں جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہر طبقہ متاثر ہے، اسے ختم کرنے کے لئے سبھی کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہے.

آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا محمد عالم قاسمی نے کہا کہ ملت میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے پر ہم لوگوں کو زور دینا چاہیے.

مزید پڑھیں:آل انڈیا علماء بورڈ کے 10 نئے اراکین کی تقرری

آل انڈیا علماء بورڈ یوتھ کے ریاستی صدر تراب نیازی نے کہا کہ سارے مسائل کا حل تعلیم میں مضمر ہے، جب تک ہماری شرحِ تعلیم میں اضافہ نہیں ہوگا اس وقت ہم کسی بھی حلقہ میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اس موقع پر آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے مختلف میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سیاسی، صحافی، سماجی اور دانشوروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.