ETV Bharat / bharat

پٹنہ:مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر بہار کے مسلم سیاسی و سماجی رہنماؤں نے نہ صرف سخت رد عمل کا اظہار کیا بلکہ مولانا کی گرفتاری کو یوپی حکومت کی مسلمانوں کے تئیں نفرت اور مسلم مخالف نظریات کی عکاسی قرار دیا۔ راجد کے سینئر نائب صدر و سابق ایم ایل سی ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی صاحب ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 12:54 PM IST

سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل
سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل

بھارت کے عظیم داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اس گرفتاری کو غیر آئینی بتایا جا رہا ہے. مولانا کلیم صدیقی کو چند ایام قبل یوپی اے ٹی ایس کے ذریعہ اچانک گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں چودہ دنوں تک حراست میں رکھا گیا ہے.

مولانا کلیم صدیقی پر الزام ہے کہ یہ جبرا لوگوں سے مذہب تبدیلی کراتے ہیں. جس سے ملک فضا خراب ہو سکتی ہے. حالانکہ کچھ دنوں قبل ایک اسٹیج پر موہن بھاگوت نے مولانا کلیم صدیقی کے کاموں کی ستائش کی تھی۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل

مولاناکلیم صدیقی کی گرفتاری پربہار کے مسلم سیاسی و سماجی رہنماؤں نے نہ صرف سخت رد عمل کا اظہار کیا بلکہ مولانا کی گرفتاری کو یوپی حکومت کی مسلمانوں کے تئیں نفرت اور مسلم مخالف نظریات کی عکاسی قرار دیا۔ راجد کے سینئر نائب صدر و سابق ایم ایل سی ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی صاحب ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی گرفتاری دراصل ان کے پاکیزہ کردار کو مشکوک بنا کر متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے، یہ گرفتاری منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے. کیونکہ چند ماہ بعد اتر پردیش میں انتخاب ہونے ہیں

ارریہ کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے کہا کہ یوپی میں سازشی کھیل شروع ہو گیا ہے، یوپی حکومت کے پاس ترقیاتی کام بتانے کو کچھ بھی نہیں ہے جس وجہ سے ہندو مسلم کا کھیل شروع کر دیا گیا ہے.

رکن اسمبلی نہال الدین احمد نے کہا کہ آج لوگوں کی شکل دیکھ کر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے نہایت خطرناک ہے۔

جدیو کے سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر اعجاز علی نے کہا کہ ایسے وقت میں تمام افراد کو صبر اور استقلال سے کام لینا چاہیے، مولانا کی گرفتاری یقیناً قابل مذمت ہے، ملک میں ہر کسی کو اپنے مذہب کی تشہیر کرنے کی آزادی ہے، کسی سے کوئی زور زبردستی اسلام قبول نہیں کرایا جاتا.

مزید پڑھیں:

ہم مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے: ایم آئی ایم

سماجی کارکن سعد احمد نے کہا کہ مولانا کی گرفتاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے. حکومت مولانا کلیم صدیقی کو جلد سے جلد رہا کرے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.