نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی صدر اور ریاستی آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں جلد از جلد وہاں سے نکالنے کی اپیل کی ۔Indian StudentsStranded in Ukraine Ask for Help From MEA
مزید پڑھیں:یوکرین سے 144 بھارتیوں کی وطن واپسی
پاٹل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس-یوکرین سرحد پر گزشتہ 15 دنوں سے مسلسل کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ وہاں تقریباً 18,000 ہندوستانی شہری مقیم ہیں جن میں سے زیادہ تر طلباء ہیں اور وہ سبھی ہندوستانی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔ میں (جینت پاٹل) وزیر اعظم سے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں جلد از جلد وہاں سے نکالنے کی درخواست کرتا ہوں ‘‘۔
یواین آئی