ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع - ریاست میں جاری جزوی لاک ڈاؤن

مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ریاست میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ 15 اگست تک کی توسیع کردی ہے۔

مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں  15 اگست تک کی توسیع

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 5:31 PM IST

ریاستی سکریٹریٹ نبنو سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پہلے سے جاری لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس درمیان کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

West Bengal lockdown extended till August 15
مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع

کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے مدنظر ریاست مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن کئی ماہ سے جاری ہے۔ حکومت نے موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جاری جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ 15 اگست تک کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کے کرفیو کو بھی جاری رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پہلے سے جاری تمام تر پابندیاں آئندہ 15 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلہ میں جمعرات کے روز ریاستی سکریٹریٹ نبنو سے چیف سیکرٹری نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری سے خصوصی گفتگو

جس کے مطابق آئندہ 31 جولائی سے ایک نئے نوٹیفکیشن کے تحت نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے آئندہ 15 اگست تک کے لئے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

نئے نوٹیفکیشن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لوکل ٹرین چلانے کے متعلق اس بار بھی حکومت کی طرف سےکچھ نہیں کہا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری تقریب کے لئے رعایت دی گئی ہے، جب کہ 50 فیصد نشستوں کے ساتھ تقریب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں گھر سے کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.