ETV Bharat / bharat

Gandhi Birth Anniversary جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جینتی پر متعدد پروگرام کا انعقاد

شعبہ تاریخ کی صدر پروفیسر فرحت نسرین نے 'تصوف اور مہاتما گاندھی' کے موضوع پر تقریر کی۔ انہوں نے مدلل انداز میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کا شمار صوفی اور صاحب بصیرت لوگوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے دوسروں کی زندگی سنوارنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کردیں۔ Gandhi Birth Anniversary

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جینتی پر متعدد پروگرا م کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 1:03 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مہاتما گاندھی کے 153ویں یوم پیدائش پر متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔ یونیورسٹی کے آفیشیئٹنگ شیخ الجامعہ پروفیسر محمد شکیل نے ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری میں مہاتما گاندھی کی زندگی پر مشتمل کتابوں کی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ مہاتما گاندھی کے متعلق معلومات کی ترویج کے لیے مہاتما گاندھی کے ذاتی خطوط، کاغذات اور لائبریری میں موجود دیگر آرکائیو مواد کو بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔ paid rich tributes to Mahatma Gandhi on his 153rd Birth Anniversary

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جینتی پر متعدد پروگرا م کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جینتی پر متعدد پروگرا م کا انعقاد

اس موقع پر ایک پروگرم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الجامعہ نے کی جبکہ فرحت نسرین نے مہاتما گاندھی پر ایک لیکچر دیا۔ شعبہ ہندی کے ایک طالب علم نے نظم خوانی کی اور شعبہ تعلیمات کے طلبا کے ایک گروپ نے نغمہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ شعبہ سوشل ورک کے ایک طالب علم نے تقریر کی اور دیگر کئی تہذیبی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر پروگرام میں جامعہ کے دیگر اکیڈمک اسٹاف موجود تھا۔

شعبہ تاریخ کی صدر پروفیسر فرحت نسرین نے 'تصوف اور مہاتما گاندھی' کے موضوع پر تقریر کی۔ انہوں نے مدلل انداز میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کا شمار صوفی اور صاحب بصیر ت لوگوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے دوسروں کی زندگی سنوارنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کردیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیشہ اس بات کی تعلیم دی ہے کہ ہمیں اپنے وطن پر فخر کرنا چاہیے اور عدم تشدد اور صداقت کی اس کی بیش قیمت ورثے پر بھی فخر کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔ Gandhi Birth Anniversary آج گاندھی جی کا یوم پیدائش

وہیں دوسری جانب گاندھی جینتی کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف شعبہ جات میں متعدد پروگرامز منعقد کیے گئے۔ شعبہ سماجیات نے 'پائیدار ترقی کے اہداف اور گاندھیائی طریقہ' کے موضوع پر ایک آن لائن لیکچر منعقد کیا گیا۔ پروفیسرآنند کمار، سماجیات کے ممتاز ماہر اور سبکد وش پروفیسر،سی ایس ایس ایس، ایس ایس ایس جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے مذکورہ موضوع پر ایک لیکچر مؤرخہ یکم اکتوبر کودیا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سترہ پائیدار ترقی اہداف کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی اور ان کے حصول میں گاندھی کے طریقے کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔ انہوں نے معاصر سوسائٹی کی سماجی جہات پر بحث کرتے ہوئے بتایاکہ گاندھی کے فلسفے سے سماجی، معاشی اور ماحولیاتی انصاف کے باب میں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے ذمہ داری کے سلسلے میں بھی گفتگو کی اور صحت، تعلیم، کھپت، پیداوار اور بین الاقوامی اشتراکات کے ضمن میں جو فوائد ہوں گے ان کابھی ذکر کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامی کے نرسری اسکول کی ذمہ دار مشیر فاطمہ نے اسکول کے احاطے میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ گاندھی جینتی منائی۔بابائے قوم کی جیتنی کے موقع پر نونہالوں نے متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔ ایک بچے نے گاندھی کا رول کیا جو ان کی زندگی اور ان کے افکار و خیالات کو ظاہر کررہا تھا، طلبا کے ایک گروپ نے گیت گایا، گاندھی کے تین بندروں کی کہانی کو کٹھ پتلی کے ذریعہ دیکھایا گیا اور جد و جہد آزادی کے عظیم مجاہد کی یاد میں ایک گروپ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.