ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے پر اویسی اور امانت اللہ خان کا ردعمل

جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اورعام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان نے اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کا ماحول مزید خراب ہوگا۔ Owaisi And Amanatullah Khan React On Bulldozer Operation

جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے پر اویسی اور امانت اللہ خان کا ردعمل

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 12:08 PM IST

دہلی: انتظامیہ نے جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی، قومی دارالحکومت دہلی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اب جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، اس سے پورے ملک کا ماحول خراب ہو جائے گا۔ Owaisi and Amanatullah Khan's response to bulldozer operation in the name of encroachment in Jahangirpuri

  • अमित शाह और भाजपा दिल्ली के शांति पूर्वक माहौल को रमज़ान के महीने में ख़राब करना चाहती है, MCD का इस्तेमाल कर अब जहांगीरपुरी में एंक्रोच्मेंट के नाम पर बुलडोज़र चलाने और एक ख़ास समुदाय को प्रताड़ित करने का नया फ़रमान जारी कर दिया गया इससे पूरे देश का माहोल ख़राब होगा। pic.twitter.com/7676f9d867

    — Amanatullah Khan AAP (@KhanAmanatullah) April 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کی سستی سیاست کو بروقت روکا نہیں گیا تو ملک کو برباد کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر آپ کی کیا مجبوری ہے کہ آپ لوگوں کے مکانات منہدم کرنے جارہے ہو، جیسا کہ آپ نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کیا، یہ بالکل غیرمناسب اقدام ہے، انہوں نے وزیرداخلہ اور بی جے پی کے رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائی سے باز آ جائیں اور ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

  • BJP has declared war against the poorest. In the name of encroachment it’s going to destroy homes in Delhi like UP & MP. No notice, no opportunity to go to court, simply punishing poor Muslims for daring to stay alive. @ArvindKejriwal must clarify his dubious role 1/2 pic.twitter.com/Psw4Ol6IJb

    — Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ jahangirpuri violence: جہانگیرپوری میں غیر قانونی تعمیرات کے انہدام پر روک

وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی طرح دہلی میں بھی تجاوزات کے نام پر مکانات گرائے جائیں گے۔ نہ کوئی نوٹس اور نہ ہی عدالت میں جانے کا کوئی موقع ... یہ غریب مسلمانوں کے لیے سزا ہے۔ کیجریوال کو اپنا رول واضح کرنا چاہیے۔ انہوں نے کیجریوال سے پوچھا کہ کیا ان کی حکومت کا محکمہ پی ڈبلیو ڈی اس میں ملوث ہے؟ کیا جہانگیرپوری کے لوگوں نے انہیں اس طرح کی غداری اور بزدلی کے لیے ووٹ دیا تھا؟ کیجریوال کا مسلسل یہ کہنا کہ پولیس ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، اب اس سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.