ETV Bharat / bharat

Nomination Process ٖFor Assembly Election: اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 21 جنوری سے، تمام تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:53 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے 21 جنوری سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ رامپور میں ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے پریس کانفرنس کرکے پرچہ نامزدگی کی تیاریوں سے متعلق جانکاری دی۔ Nomination Process ٖFor Assembly Election

اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 21 جنوری سے

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کی پولنگ 7 مرحلوں میں ہوگی۔ جس میں دوسرے مرحلے کے تحت رامپور میں 14 فروری کو ضلع کے رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے پریس کانفرنس کرکے بتادیا کہ 14 فروری کو ضلع کی پانچوں اسمبلیوں کے لئے پولنگ ہونی ہے۔ جس کے لئے 21 جنوری سے ضلع کے کلیکٹریٹ پر پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا اور 31 جنوری تک تمام امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ Nomination Process ٖFor Assembly Election

ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی پروگرام کے تحت اسمبلی حلقہ 34 سوار کے لئے عدالت اے ڈی ایم فائنانس، کمرہ نمبر 16، اسمبلی حلقہ 35 چمروہ کے لئے عدالت سٹی مجسٹریٹ کمرہ نمبر 12، اسمبلی حلقہ 36 بلاسپور کے لئے عدالت ایس ڈی ایم صدر کمرہ نمبر 20، اسمبلی حلقہ 37 رامپور کے لئے عدالت ضلع انتظامیہ رامپور کمرہ نمبر 8، اور اسمبلی حلقہ 38 ملک کے لئے عدالت بندوبست افسر کمرہ نمبر 18 میں پرچہ نامزدگی سے متعلق کام انجام دیے جائیں گے۔

اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 21 جنوری سے، تمام تیاریاں مکمل

مزید پڑھیں:۔ Demand to Giving Ticket to Muslim candidate From Loni: 'لونی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ ملے تو جیت یقینی'

اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے پرامن انتخابی عمل مکمل کرانے کے لئے انتظامی تیاریوں سے بھی روشناس کرایا۔ ڈی ایم رویندر کمار ماندڑ نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شراب کے استعمال، جمع خوری اور خرید و فروخت پر روک تھام کے لئے مسلسل پولیس اور آبکاری شعبہ کی ٹیمیں چھاپے ماری کی کاروائی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.