ETV Bharat / bharat

عوام جھوٹے وعدے اور جملہ بازی سے تنگ آ چکے ہیں: شہاب الدین - प्रियंका गांधी की 29 को रैली

اترپردیس میں کانگریس متبادل کے نعرہ کے ساتھ 29 ستمبر کو میرٹھ میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پرینکا گاندھی انتخابی اعلانات کریں گی۔ ساتھ ہی کانگریس اپنی طاقت کا بھی مظاہرہ کریں گی۔

shahabuddin
شہاب الدین
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 11:01 PM IST

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک تاریخی ریلی ہوگی جو یقینی طور پر سیاست کا رخ بدلنے کا سبب بنے گی۔ یہ ریلی میرٹھ میں منعقد ہوگی لیکن اس کی تیاری نوئیڈا میں عروج پر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کانگریسی کارکنان اور ذمہ داران اپنی اپنی استعداد کے مطابق ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار میرٹھ میں عوامی سیلاب امڈے گا کیونکہ عوام کئی برسوں سے مسلسل جھوٹے وعدوں اور جملے بازی سے تنگ آ چکی ہے اور وہ حقیقت کو کینوس پر اترتے دیکھنا چاہتی ہے۔ جسے کانگریس ہی پر کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹھ کی مہا ریلی سے انتخابی سمت طے ہوگی۔ پرینکا گاندھی میرٹھ کی انقلابی سرزمین سے انتخابی بگل بجائیں گی۔

شہاب الدین نے کہا کہ کانگریس نے جو بھی وعدے کیے اس کو پورے کیے اس کا تابناک ماضی سب کے سامنے ہے لیکن موجودہ حکومت جملے تک محدود رہی، سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے اب اسے متبادل صرف کانگریس ہی نظر آتی ہے۔

سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ کانگریس کے پاس واپسی کا بہترین موقع ہے۔ تنظیمی سطح پرکانگریس کافی مضبوط ہے اور اس کے تمام عہدے داران مضبوطی سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔

شہاب الدین نے کہا کہ نوئیڈا سے عوامی سیلاب میرٹھ کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ کانگریس کے لئے انتہائی کامیاب ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: کانگریس مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی: ابھیشیک جین

شہاب الدین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ریلی اتر پردیش کی سیاست اور کانگریس کی سمت بھی طے کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.