ETV Bharat / bharat

نوئیڈا بی جے پی کے کئی رہنما سماج وادی پارٹی میں شامل - لکھنؤ واقع ایس پی ہیڈ کوارٹر

لکھنؤ واقع ایس پی ہیڈ کوارٹر میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی موجودگی میں تمام رہنماؤں نے سماجوادی کی رکنیت حاصل کی۔

Noida BJP leaders join Samajwadi Party
نوئیڈا بی جے پی کے قد آور رہنماء سماج وادی پارٹی میں شامل
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 6:56 AM IST

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے کچھ بااثر لوگ آج سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جن میں دیوو موٹرز کے سینئر شاعر اور مزدور رہنما سدھیر وتس بھی شامل ہیں۔

سدھیر وتس کا مزدور طبقے اور پوروانچل کے لوگوں کے درمیان کافی اثر و رسوخ ہے، جن میں برہمن سماج بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا خاندان بھی پچھلی کئی نسلوں سے سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ انتخابات سے قبل اس طرح ان کا سماج وادی پارٹی میں شامل ہونا بی جے پی کے لیے کافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

سدھیر وتس کا خاندان طویل عرصے سے بی جے پی کے ساتھ رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کا ایک چچیرا بھائی اس وقت بی جے پی کے زونل ٹیم میں عہدیدار ہے۔ ایسی صورت حال میں ان کے فیصلے کو بی جے پی کے لیے ان کے اپنے گھر میں ایک بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی کے قومی ترجمان اور دادری سے سابق اسمبلی امیدوار راج کمار بھاٹی کی حوصلہ افزائی سے سدھیر وتس سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہیں لکھنؤ کے ایس پی ہیڈ کوارٹر میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے رکنیت دلائی۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو: ڈاکٹر اعظم میر خان نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی

گوتم بدھ نگر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اتل شرما نے بھی جمعہ کو سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ایڈوکیٹ اتول شرما گوتم بدھ نگر بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اتل شرما نے 2009 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں قدم رکھا تھا۔ اتل شرما کو بی جے پی کے تجربہ کار رہنماء کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ 2009 سے 2012 تک گوتم بدھ نگر یووا مورچہ کے ضلعی صدر رہے۔ 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں ڈاکٹر مہیش شرما کے لئے ایک بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.