نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,271 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار 817 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وبا سے 15 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے فعال معاملوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میںفعال معاملے 1,636 بڑھ کر 24,052 ہو گئے ہیں۔Corona increase in india
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 09 لاکھ 46 ہزار 157 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,619 مریض کووڈ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار 073 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں روزانہ انفیکشن کی شرح 0.06 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.73 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 13 ہزار 699 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85.26 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 785 فعال معاملے بڑھ کر 8,290 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 667 اضافے سے 6484290 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 20 کے اضافے سے 69786 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ India Coronavirus Update: ملک میں اب بھی ساڑھے سترہ ہزار سے زائد کورونا کے ایکٹیو کیسز
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 761 بڑھ کر 5,888 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 595 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7737950 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,47,865 ہے۔ کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد 31 بڑھ کر 2,260 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 191 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3910691 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد 40107 پر مستحکم ہے۔
یو این آئی