گجرات میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 3280 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اور اس دوران 17 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
منگل کے روز، مسلسل ساتویں دن نئے معاملوں کا ایک نیا ریکارڈبنا ہے۔ فعال کیسز بھی 17 ہزار کو عبور کرچکے ہیں۔ پچھلے پانچ دن سے سرگرم معاملات میں روز تقریباً ایک ہزار اور اس سے بھی زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔
مرنے والوں کا اعدادوشمار بھی بھی پانچ ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 31 مارچ سے مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز 3160 نئے معاملے اور 15 اموات درج کی گئی تھیں۔