ETV Bharat / bharat

نیٹ (یوجی) 12 ستمبر کو منعقد ہوگا: دھرمیندر پردھان

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:02 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل آوری کے ساتھ 12 ستمبر کو ملک بھر میں نیٹ (یوجی) 2021 کا انعقاد کیا جائے گا۔

Dharmendra Pradhan
Dharmendra Pradhan

دھرمیندر پردھان نے ٹویٹ کیا کہ نیٹ (یو جی) 2021 کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے 12 ستمبر 2021 کو پورے ملک میں منعقد کیا جائے گا۔

  • The NEET (UG) 2021 will be held on 12th September 2021 across the country following COVID-19 protocols. The application process will begin from 5 pm tomorrow through the NTA website(s).

    — Dharmendra Pradhan (@dpradhanbjp) July 12, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی ویب سائٹ پر درخواست کا عمل کل(13 جولائی) شام 5 بجے شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جن شہروں میں امتحانات ہوں گے ان کی تعداد 155 سے بڑھا کر 198 کردی گئی ہے۔ گذشتہ سال استعمال ہونے والے 3862 مراکز سے بھی امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی معذوری کے باوجود 'نیٹ' کوالیفائی کرنے والا با ہمت نوجوان

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی سینٹر میں تمام امیدواروں کو ماسک فراہم کیے جائیں گے۔ داخل ہونے اور نکلنے کے دوران بھی کورونا پروٹوکول کی پیروی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کنٹیکٹ لیس رجسٹریشن، مناسب شفائی ستھرائی، سماجی دوری کے ساتھ بیٹھنا وغیرہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.