مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کو پیر کو ان کی حراستی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کی حراستی مدت میں توسیع کر دی۔نواب ملک کے وکیل نیلیش بھوسلے نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے۔ بھوسلے نے کہاکہ "نواب ملک کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، ان کی عدالتی حراست ختم ہونے کے بعد اب اسے 18 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر کے کھانے اور ادویات کی درخواست کی ہے نیز انہوں نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ Nawab Malik's Judicial Custody Extended Till April 18
مزید پڑھیں:۔ Nawab Malik Approaches Supreme Court: نواب ملک نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا
واضح رہے کہ ملک این سی پی کی ممبئی یونٹ کے سربراہ اور پربھنی و گونڈیا اضلاع کے سرپرست وزیر بھی ہیں، فی الحال انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عدالتی حراست میں ہیں۔ انہیں 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔