ETV Bharat / bharat

Peace Party Criticizes Opposition: 'مسلمان اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو مدد کے لئے ابابیلوں کا لشکر آنے والا نہیں'

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 1:49 PM IST

پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ حجاب پر پابندی عائد کر مسلم خواتین کو تعلیم سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے نام پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ان کا ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کرنے والی پارٹیاں کبھی بھی مسلمانوں کے آئینی حقوق کے متعلقہ کھل کر بولتی نہیں ہیں۔ فرقہ پرست طاقتیں روزآنہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں. Peace Party on Muslims Vote Bank

'مسلمان اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو مدد کے لئے ابابیلوں کا لشکر آنے والا نہیں'

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاب گڑھ میں پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ مسلمانوں کی حب الوطنی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، جبکہ گزشتہ ستر سالوں سے دلتوں سے ہر معاملے میں وہ پسماندہ ہیں۔ دلتوں نے سیاسی بیداری کا مظاہر کرکے آج اپنی قیادت قائم کر دی، مگر مسلمان آزادی سے آج تک اپنی قیادت کو ترجیح نہ دے کر صرف مبینہ سیکولر پارٹیوں کی سیاسی غلامی کررہے ہیں، مگر ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والی پارٹیوں نے ان کا حق نہیں دیا اور اگر کچھ دیا ہے تو بی جے پی کا خوف۔مسلمانوں نے سیاسی بیداری کا مظاہرہ کرکے اگر اپنی قیادت کو ترجیح نہیں دی تو اب مدد کے لئے ابابیلوں کا لشکر آنے والا نہیں ہے۔ National Vice President of the Peace Party Criticizes Opposition

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد غیر مسلم رہنماوں نے مسلمانوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے نعرہ دیا تھاکہ بھارت کا کوئی مذہب نہیں ہوگا بلکہ ایک سیکولر ملک ہوگا،مگر آج حکومت کسی کی بھی ہو مسلمانوں کو تعلیم، کاروبار و عبادت غرض زندگی کے ہر شعبے میں مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں رخنہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پر پابندی عائد کر مسلم خواتین کو تعلیم سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے نام پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ان کا ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کرنے والی پارٹیاں کبھی بھی مسلمانوں کے آئینی حقوق کے متعلقہ کھل کر بولتی نہیں ہیں۔ فرقہ پرست طاقتیں روزآنہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں، ایسے حالات میں مبینہ سیکولر پارٹیاں ان کی دفع میں کبھی کھڑی نہیں ہوتی، صرف خانہ پری کے لئے بیان تک محدود رہتی ہیں۔ آج جو بھی پریشانیاں ہم مسلمانوں پر آرہی ہیں ہم اس کے ذمہ دار خود زیادہ ہیں ۔

انصاری نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنے مستقبل پر کبھی نظریں مرکوز کرکے اپنی قیادت کو ترجیح نہیں دی اگر آج مسلمانوں نے اپنی قیادت پر ترجیح دی ہوتی تو حالات مزید تبدیل ہوتے اور یہی سیاسی پارٹیاں ان کا حق دینے کے لئے مجبور ہوتی، مگر افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا جس کے سبب آج مسلمان سیاسی پارٹیوں کا نوالہ بن کر رہ گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.