ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں سورا بھاسکر کی شرکت پر نروتم مشرا نے اٹھائے سوال - راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں سورا بھاسکر

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ریاست کے اجین ضلع میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کی شرکت پر سوال اٹھائے ہیں۔Narottam Mishra On Swara Bhaskar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 2:54 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اجین میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دیکھا گیا۔ جمعرات کے روز اداکارہ کی راہل کے ساتھ چلنے کی تصاویر اور ویڈ یوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے نظر آئے۔ اس سے قبل اداکارہ پوجا بھٹ، ریا سین اور رشمی دیسائی سمیت دیگر کئی اداکارہ کو راہل گاندھی کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ Actress Swara Bhaskar join Bharat Jodo Yatra

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کی شرکت پر سوال اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اداکارہ رچا چڈھا کے ہندوستانی فوج سے متعلق بیان کو سورا بھاسکرطاقت دے رہی تھیں سورا اس سے پہلے بھی پاکستان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔

ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ کنہیا کمار، سورا بھاسکر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کہنے والے بھی راہل گاندھی کی یاترا میں ہیں۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ یہ یاترا 'بھارت جوڑو' کی جگہ 'بھارت توڑو' کی حمایت کرتی نظر نہیں آتی؟ اداکارہ سورا بھاسکر آج ضلع اُجین سے شروع ہونے والی یاترا میں شامل ہوئی تھیں۔ وہ راہل گاندھی کے ساتھ تقریباً چھ کلومیٹر پیدل چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra: سوارا بھاسکر بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اجین سے شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.