ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Remarks On Savarkar راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ - راہل گاندھی کا ساورکر کے خلاف ریمارک

سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری نریندر پانڈے نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ساورکر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ Rahul Gandhi Remarks On Savarkar

راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 1:08 PM IST

لکھنؤ: سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری نریندر پانڈے نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ذریعہ ساورکر کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ کہے جانے کی رپورٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس درخواست پر ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل اے سی جے ایم امبریش کمار سریواستو نے 8 دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حضرت گنج پولیس اسٹیشن سے رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں وکیل نریندر پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران دانستہ طور پر اور سازش کے تحت 17 نومبر 2022 کو مہاراشٹر کے اکولا میں راہل گاندھی نے ساورکر کے خلاف شدید نکتہ چینی کی، جس کی وجہ سے ملک کے تمام آزادی پسندوں کی توہین ہوئی ہے۔narendra pandey demanded registration of fir against rahul gandhi

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے ساورکر پر کئی الزامات عائد کیے ہیں، انہیں انگریزوں کا پنشنر، انگریزوں کا نوکر، مددگار اور اپنی رہائی پر معذرت کرنے والا کہہ کر ساورکر کی توہین کی ہے، جس سے محبان وطن کی بھی توہین ہوئی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس جرم کے لیے راہل گاندھی کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم پاس کرنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.