بالی ووڈ میں ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ناگا چیتنیا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنےوالے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ناگا جلد ہی عامر کے ساتھ لداخ اور کارگل میں فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ یہ شوٹنگ تقریباً 45 دنوں تک جاری رہے گی۔ اس درمیان عامر ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ چکے ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ اس کردار کے لئے چیتنیا سے پہلے وجئے سیتو پتی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم کسی وجہ سے وہ یہ کردار نہیں نبھا سکے۔ واضح رہے کہ ’’ لال سنگھ چڈھا‘ ہالی ووڈ کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی اڈپٹیشن ہے۔ فلم میں کرینہ کپور کا بھی اہم کردار ہے۔ ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
یو این آئی