ETV Bharat / bharat

Naatu Naatu Song Nominated For Oscar ناٹو ناٹو گانا آسکر کے لیے نامزد - ناٹو ناٹو گانے کو آسکر کے لیے نامزد

فلم آر آر آر کے 'ناٹو ناٹو' گانے کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس گانے کو بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 8:12 PM IST

95ویں آسکر ایوارڈز 2023 کے لیے نامزدگیاں ہو چکی ہیں۔ اس بار ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے 'ناٹو ناٹو' نے اس میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ گانے کو بہترین اوریجنل گانے کے زمرے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایم ایم کیروانی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے۔ اس گانے کو نہ صرف نامزدگی بلکہ آسکر ایوارڈ جیتنے کے لیے بھی کافی مضبوط دعویدار قرار دیا جا رہا ہے۔

بتایاجا رہا ہے کہ 'ناٹو ناٹو' گانے نے لیڈی گاگا اور ری-ری کے گانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شائقین امید کر رہے ہیں کہ 'ناٹو ناٹو' ایک بار پھر بین الاقوامی ایوارڈ لے کر آئے گا۔ آسکر ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کا انعقاد بیورلی ہلز، کیلیفورنیا میں ہوا۔ اس کی نامزدگی میزبان رض احمد اور اداکارہ ایلیسن ولیمز نے کی تھی۔ آج کا دن واقعی بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا دن رہا ہے۔

حال ہی میں ایس ایس راجامولی کی فلم RRR کے گانے 'ناٹو ناٹو' نے گولڈن گلوب 2023 ایوارڈ جیتا تھا۔ اس نے بہترین اوریجنل کیٹیگری کا ایوارڈ جیتا تھا۔ یہ بھارت کے لیے بھی فخر کی بات تھی۔ مداح یہ خبر سن کر بہت پرجوش تھے۔ سب نے ٹوئٹر پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ فلم کی پوری اسٹار کاسٹ کے لیے یہ بہت خاص لمحہ تھا۔

آر آر آر فلم میں این ٹی آر جونیئر، رام چرن، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، شریا سرن، سموتھیرکانی، رے سٹیونسن، ایلیسن ڈوڈی اور اولیویا مورس نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم میں دو حقیقی بھارتی انقلابیوں، الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم، کی تخیلاتی دوستی اور برطانوی راج کے خلاف ان کی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ RRR نے دو نامزد (کیٹگریز) میں سے - 'اصلی گانا' ناٹو ناٹو - ایک ہی ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم بہترین موشن پکچر برائے غیر انگریزی فلم کی ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ راجامولی کی بلاک بسٹر بہترین موشن پکچر نان انگلش ایوارڈ ارجنٹائن کی فلم ارجنٹینا، 1985 سے ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Naatu Naatu Wins Golden Globes 2023 ناٹو ناٹو نغمہ نے کی گولڈن گلوبز میں تاریخ رقم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.