شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شراک وار علاقہ میں شام دیر گئے ایک سرپنج کے مکان کے باہر زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ جس کے نتیجے میں پورے علاقہ میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ کی آواز سرپنج (آزاد امیدوار) کے گھر کے قریب سنائی دی۔ سرپنچ کی شناخت نریندر کور ساکنہ شراک وار کے طور ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے متعلقہ علاقے کو پورے طرح سے محاصرے میں لیا اور دھماکہ کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک حریت کے دفتر سے سائن بورڈ کو ہٹادیا گیا: رپورٹس