ETV Bharat / bharat

Tiranga Yatra In Pilibhit : پیلی بھیت میں بعد نماز جمعہ ترنگا ریلی کا اہتمام - آزادی کا امرت مہوتسو

لکھنؤ میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی قیادت میں ترنگا ریلی نکالی گئی جبکہ پیلی بھیت میں بھی مسلمانوں نے ترنگا ریلی نکال کر حب الوطنی کا پیغام دیا۔ اس ریلی میں کئی سماجی تنظیموں اور علمائے کرام نے بھی حصہ لیا۔ Tiranga Yatra In Pilibhit

Breaking News
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 7:56 PM IST

پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے پورن پور قصبہ کے محلہ کریم گنج گوسیہ میں واقع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں نے ترنگا ریلی نکالی۔ یہ ریلی شیرپور ریلوے کراسنگ اسٹیشن روڈ اور بلاک روڈ سے ہوتے ہوئے محلہ خانقاہ صابری پہنچی۔ یہاں مسلمانوں نے ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی بابورام پاسوان نے بھی ترنگا ریلی میں حصہ لیا۔ اس دوران مولانا حافظ نور نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کی کال ملک کے وزیر اعظم نے دی ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم لوگ ملک کو امن اور یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے ہر مسلمان سے آزادی کے امرت مہوتسو میں جوش و خروش سے شرکت کرنے کی درخوست کرتے ہیں اور تما اہل وطن مل کر اس مہم کو کامیاب بنائے۔ Muslims took out the tiranga yatra in pilibhit

پیلی بھیت میں بعد نماز جمعہ ترنگا ریلی کا اہتمام

مزید پڑھیں:۔ Tiranga Rallies in Kashmir: کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام

لکھنؤ میں نماز جمعہ سے قبل عید گاہ کے امام فرنگی محلی کی قیادت میں دارالعلوم فرنگی محل مدرسہ سے سیکڑوں بچوں نے ترنگا ریلی نکالی۔ اس ریلی میں کئی سماجی تنظیموں اور علمائے کرام نے بھی حصہ لیا۔مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ جمعہ کی نماز سے قبل مدرسہ اور شاہین اکیڈمی کے طلباء نے مل کر لکھنؤ کی سڑکوں پر ترنگا ریلی نکال کر حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل سے عیش باغ عیدگاہ مذہبی مقام پر آزادی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگ شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.