ETV Bharat / bharat

مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا: اویسی - انتخابی ریلی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے میرٹھ کے کٹھور اسمبلی حلقے میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یوپی میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی بات کہی۔

مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا: اویسی

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 8:21 AM IST

Updated : Oct 24, 2021, 10:41 AM IST

مغربی اترپردیش کے میرٹھ کے کٹھور اسمبلی حلقے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک انتخابی ریلی منعقد کی گئی۔ اس دوران رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اپنی تقریر میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو بیاں کرتے ہوئے انہیں متحد ہونے کی بات کہی۔

انہوں کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت کے دور اقتدار میں مسلمان سب سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے حقوق کی حق تلفی کرتی ہیں۔

مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا: اویسی

مزید پڑھیں:۔ میرٹھ: اسدالدین اویسی نے زبیرانصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی

انہوں نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پارٹی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا اس بار اگر مسلمانوں کو اپنا حقوق حاصل کرنا ہے تو سب کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوپی میں 37فیصد مسلمان اگر متحد ہو گئے تو کوئی بھی جماعت ان کا استعمال نہیں کر سکے گی۔

Last Updated : Oct 24, 2021, 10:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.