ETV Bharat / bharat

Maulana Rabey Hasani Nadwi death مولانا رابع حسنی ندوی کی وفات ناقابل تلافی، مسلم پرسنل

مسلم پرسنل لا بورڈ نے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی وفات کو پوری امت اسلامیہ اور مسلمانان ہند کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ Maulana Rabey Hasani Nadwi death

muslim personal law board reacts on maulana rabey nadwi death
مولانا رابع حسنی ندوی کی وفات ناقابل تلافی، مسلم پرسنل
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 9:50 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری امت کے لیے نقطہ اتفاق تھے۔

  • We are deeply saddened to announce the passing of Hazrat Maulana Syed Muhammad Rabey Hasani Nadwi Sahab, the President of @AIMPLB_Official.
    May Allah (SWT) grant him maghfirah and bless him with the highest rank in Jannah.
    We request everyone to pray for his maghfirah. pic.twitter.com/4DLt5y3Dm5

    — All India Muslim Personal Law Board (@AIMPLB_Official) April 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ہرحلقہ میں ان کو محبت وعظمت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، وہ اس وقت مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا مرجع تھے، ان کو عالم اسلام خاص کر عرب دنیا میں بھی بہت قدر و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، ان کے عہد صدارت میں پرسنل لا بورڈ نے بہت حکمت کے ساتھ اہم اور مشکل مسائل کا سامنا کیا، وہ بلند پایہ مصنف، ماہر تعلیم، عربی کے مایہ ناز ادیب، بافیض استاذ ومربی تھے، پوری ملت اسلامیہ اس وقت تعزیت کی مستحق ہے۔ بورڈ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ حضرت والا کے لیے دعا کا اہتمام کریں اور اتحاد واتفاق کو قائم رکھیں۔

بتادیں کہ آج بروز جمعرات 21 رمضان عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ اور ملت اسلامیہ ہندیہ کے متحدہ ومتفقہ ادارہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے باوقار صدر بین الاقوامی سطح کے مشہور عالم دین، رابطہ عالم اسلامی کے ہند کے ذمہ دار اور خانوادہ شاہ علم اللہ کے روشن چراغ مخدوم مولانا سید محمد رابع حسنی دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا کے انتقال کی خبر سے پورے بھارت میں غم کی لہر ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.