ممبئی:آئی پی ایل 2023 کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس کے لئے حال ہی میں کوچی میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے۔ اس میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 80 کھلاڑی خریدے۔ اس سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ممبئی انڈینز نے ٹورنامنٹ کے 2023 سیزن سے قبل ارون کمار جگدیش کو اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔Mumbai Indians Appoints Arun Kumar Jagdish Assistant Coach
ارون کمار ممبئی انڈینز کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہوں گے جہاں مارک باؤچر ہیڈ کوچ ہیں جبکہ کیرون پولارڈ بیٹنگ کوچ ہیں۔ شین بونڈ بولنگ کوچ اور جیمز پیمنٹ فیلڈنگ کوچ ہیں۔
100 سے زیادہ فرسٹ کلاس گیمز کا تجربہ رکھنے والے دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ارون کمار نے 1993 سے 2008 تک 16 سال تک کرناٹک کی نمائندگی کی اور 7208 رن بنائے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 1993 سے 2008 تک کرناٹک کی نمائندگی کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ کا رخ کیا اور کرناٹک ٹیم کے بیٹنگ کوچ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:سال 2022 کے بڑے ٹورنامنٹ پر ایک نظر
کرناٹک نے ان کی کوچنگ میں سال 2013-14 اور 2014-15 میں رنجی ٹرافی، ایرانی کپ اور وجے ہزارے ٹرافی میں مسلسل خطاب جیتے تھے۔ارون کمار کی کوچنگ میں آئی پی ایل بھی شامل ہے۔ انہوں نے 2017 میں کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز) کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 2019-20 سیزن کے لیے پڈوچیری کے ہیڈ کوچ اور 2020 سے یونائیٹڈ اسٹیٹس نیشنل کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہے ہیں۔Mumbai Indians Appoints Arun Kumar Jagdish Assistant Coach
یواین آئی