غازی پور: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں ضلع انتظامیہ نے ہفتے کے روز مختار انصاری کے ہوٹل غزل کی عمارت میں گراؤنڈ فلور پر موجود دکانیں بند کر دی۔ ایس ڈی ایم پرتیبھا مشرا کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم نے ہوٹل غزل کے گراؤنڈ میں موجود دکانیں بند کروائیں۔ دراصل ماضی میں غزل ہوٹل کو قرق کر دیا گیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہائی کورٹ نے دکانداروں کو کرایہ کے معاہدے کی مقررہ مدت تک دکان کھولنے کی راحت دی تھی۔ کرائے کے معاہدے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے آج کارروائی کی۔Ghazal hotel ground floor shops seized in ghazipur
مزید پڑھیں:۔ Mukhtar Ansari Property Attach: گینگسٹر ایکٹ کے تحت مختار انصاری کی اہلیہ کا ہوٹل قرق
ایس ڈی ایم پرتیبھا مشرا نے بتایا کہ غزل ہوٹل کے نیچے کی دکانوں کے کرایہ کی معاہدہ 31 اگست تک کی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دکانوں کو کرایہ کے معاہدے کی مدت تک چھوٹ دی گئی۔ کرایہ کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب دکانوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ یکم نومبر 2020 کو مختار انصاری کے بیٹوں اور اہلیہ کے نام سے چلنے والی ہوٹل غزل کی پہلی اور دوسری منزل کو ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا۔ گراؤنڈ فلور پر 17 دکانیں اس لیے نہیں گرائی گئیں کہ وہ کرائے پر تھیں۔