اقلیتی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نماز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ کورونا پروٹوکول کو ذہن میں رکھ کر آج نماز گھر پر ہی ادا کی اور بھارت کے لوگوں اور تمام عالمِ انسانیت کی صحت و سلامتی کی دعا مانگی۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بھرپور سہولیات اور سماجی طور پر صبر و ضبط ہی کورونا کے قہر سے ملک کو نجات دلاسکتا ہے۔ حکومت و سماج کے عزم کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت مضبوطی سے کورونا وبا سے نجات پارہا ہے۔
غور طلب ہے کہ انہوں نے یہ ٹویٹ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میں بھی کیا۔
مزید پڑھیں:صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے پورے تزک و احتشام کے ساتھ عید قرباں منارہے ہیں۔