ETV Bharat / bharat

RSS leaders In Iftar: 'افطار و عید ملن پروگرام میں آرایس ایس کے سینیئر رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا' - مسلم راشٹریہ منچ کی خبر

منچ کے چیف سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ ایم آر ایم کا قیام 2002 میں ہوا تھا۔ MRM Was Established in 2002 اور ان 20 سالوں میں تنظیم نے ملک میں ایک ایسی منفرد تحریک کے طور پر جگہ بنائی ہے جو سماج کو جوڑنے، وطن پرستی، سدبھاؤنا، بھائی چارہ اور مفاہمت کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ ترقی، اعتماد اور بھروسہ کا راستہ ہے۔

افطاروعید ملن پروگرام میں آرایس ایس کے سینئر رہنماوں کو بھی مدعو کیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 2:46 PM IST

نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ جلد ہی ملک اور بیرون ملک میں اپنے تمام سیلوں میں کارکنوں کو بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔ کارکنوں کو بڑھانے اور معاشرے میں اتحاد، خیر سگالی، بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے اس رمضان ہر کارکن ملک بھر میں کم از کم ایک دن بڑے پیمانے پر افطار پروگرام منعقد کرے گا۔MRM to Host Iftar And Eid-ul-Fitr ان میں آر ایس ایس کے سینئر رہنماوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ منچ کے چیف سرپرست اندریش کمار خود آر ایس ایس کی مرکزی ٹیم کے ارکان سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی اپنی جگہوں پر افطار میں شرکت کے لیے وقت اور تاریخ کا تعین کرلیں۔

افطار اور عید ملن تقریبات کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں اور فرقوں کو جوڑنا ہے تاکہ اس مقدس مہینے میں محبت اور حب الوطنی (وطن پرستی) کا پیغام ملک بھر کے لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکے۔ افطار کے وقت ہر ایک کے ہاتھوں میں ترنگا ہوگا جو یہ پیغام دے گا کہ جس طرح مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے ایمان، حب الوطنی اور وطن سے محبت کا پیغام دیا تھا، اس پر دیش کا ہر مسلمان مکمل ایمان رکھتا ہے۔ روزہ افطار کی طرح عید ملن کی تقریب بھی ہوگی جو ملک بھر میں امن اور خیر سگالی کا پیغام دے گی۔

اندریش کمار نے منچ کے تمام سیلوں کے کنوینر، شریک کنوینر اور انچارج کے ساتھ میٹنگ میں یہ پیغام دیا کہ منچ کا کام تمام مذاہب، برادریوں، طبقات اور ذاتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور نامساعد حالات میں بھی بلا تفریق چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر ایم کا قیام 2002 میں ہوا تھا اور ان 20 سالوں میں تنظیم نے ملک میں ایک ایسی منفرد تحریک کے طور پر جگہ بنائی ہے جو سماج کو جوڑنے، وطن پرستی، سدبھاؤنا، بھائی چارہ، مفاہمت کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ ترقی، اعتماد اور بھروسہ کا راستہ ہے۔

سنگھ رہنما نے اپنے خطاب میں کشمیر فائلز کو حقیقت کی فائل قرار دیتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں، دانشوروں اور سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور ان واقعات کی پرزور مذمت کریں۔ اس کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے کشمیری پنڈتوں کی بحالی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ خواہ امریکہ مسلط کرے یا چین یا روس، اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ تباہی کا راستہ ہے۔

اس موقع پر منچ کے چیئرمین محمد افضل اور قومی کنوینر شاہد اختر نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایم آر ایم کے بیس سال اور ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو ایک ساتھ ہیں۔ منچ اسے پورے ملک میں ایک تہوار کی طرح بڑے دھوم دھام سے منائے گا۔ انٹلیکچوئل سیل بھارت فرسٹ بھارتی بیسٹ کے قومی کنوینر بلال الرحمان نے کہا کہ منچ نے ہمیشہ ملک میں اتحاد، احترام اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا جذبہ پیدا کیا ہے اور اس مشن پر پوری طاقت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے میڈیا انچارج شاہد سعید نے کہا کہ مسلم نیشنل فورم ملک کے مختلف حصوں میں نفرت، جنگ، ظلم، تخریب کاری، بددیانتی، جرائم، ماؤ ازم کے خلاف ملک سے بیرون ملک تک محبت اور امن کا پیغام پھیلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ملک اور معاشرے کو توڑنے والی قوتوں اور نظریے کو کچلنے میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔ قومی رابطہ کار ویراگ پچپور اور ماجد تلی کوٹی نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ملک کی فضا کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم، اچھوت، خواتین یا بے گناہ پر ظلم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ویمن سیل کی قومی کنوینر شالنی علی اور شہناز حسین نے کہا کہ ایم آر ایم اور منچ کے کارکنان بھارت، بھارتی اور ہندوستانیت کے مشن کو پھیلاتے ہوئے ملک کی ترقی میں ہمہ جہت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

میٹنگ میں مسلم راشٹریہ منچ کے تمام قومی کنوینر، تمام سیل کے قومی کنوینر، تمام علاقائی کنوینر اور تمام ریاستوں کے کنوینر، بشمول بھارت فرسٹ اور انڈیا فرسٹ کے قومی کنوینر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.