ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے خلاف بھارت میں سب سے موثر مہم: رامناتھ کووند - صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

گورنروں کی 51ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر مہم چلائی گئی۔

کورونا وائرس کے خلاف بھارت میں 'سب سے موثر' مہم: رامناتھ کووند

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 5:19 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی 51ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف 'سب سے موثر' مہم چلائی گئی ہے۔

دو سال کے وقفہ کے بعد جمعرات کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس کانفرنس میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شرکت کی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے، یہ کانفرنس گزشتہ دو سالوں سے منعقد نہیں ہو سکی تھی۔ اس سے پہلے گورنروں کی آخری کانفرنس نومبر 2019 میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر وقف بورڈ کے سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، نواب ملک کے ماتحت ہے وزارت

صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ بھارت نے کووڈ -19 کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے دنیا کی سب سے مؤثر مہم شروع کی ہے۔ ملک کے تمام کورونا واریئرس نے اپنی قربانی اور لگن سے اپنا فرض نبھایا۔ ملک میں ویکسین کی تیاری اور پیداوار حکومت کی پہل اور سائنسدانوں و صنعتکاروں کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ اب تک 108 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.