آسام کے چارائیڈیو ضلع کے مہمارہ میں دو اسکولوں کے طلباء آئرن کی ٹیبلٹ (دوائی) کھانے سے بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اسکولوں میں یہ ٹیبلٹس (دوا) طبی عملے کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مہمارہ کے نرمالیا پرائمری اسکول نمبر 686 میں 26 سے زائد طلباء اس دوا کو کھانے سے بیمار ہو گئے۔ وہیں کھیرنیپتھر کے پرائمری اسکول کے تقریباً 25 طلباء بھی بیمار ہو گئے ہیں۔ Students Fall Ill After Consuming Iron Tablets
معلوم ہوا ہے کہ دونوں سکولوں میں طبی عملے کی فراہم کردہ دوائیاں کھانے کے بعد طلباء بیمار پڑے۔ کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی بچوں نے یہ دوا کھائی اس کے فوری بعد انہیں پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کی علامات بھی پیدا ہو گئی۔ بیمار طلباء کو علاج کے لیے ضلع یسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔