قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 215.26 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
Corona Vaccine Update
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 15 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 49 ویکسین دی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 5221 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 176 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.82 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5975 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 39 لاکھ 25 ہزار 239 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 84 ہزار 965 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 88 کروڑ 95 لاکھ 93 ہزار 391 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Corona Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 213.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں
یواین آئی