ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی گروپ گزشتہ کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے بھارتیوں کی محفوظ واپسی اور افغان شہریوں (خاص طور پر اقلیتوں) کے بھارت میں سفر سے متعلق امور کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروپ افغانستان کی زمینی صورتحال اور بین الاقوامی ردعمل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آج صبح منظور کی گئی قرارداد بھی اس میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ کی تشکیل
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی صدارت بھارت نے کی ہے افغانستان کے تعلق سے یہ قرارداد 2593 منظور کی گئی ہے، جو اس وقت افغانستان کے بارے میں بھارت کے تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔ بھارت نے قرارداد کی منظوری کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
یو این آئی