ETV Bharat / bharat

Congress Slams BJP بینکوں کا کروڑوں غبن کرنے والا مودی کا قریبی ہے، کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بینکوں کا ساڑھے تین سو کروڑ روپے کا غبن کرنے والے سنجے شیرپوریا سے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے تعلقات ہیں اور اس سے لیفٹیننٹ گورنر نے 25 لاکھ کا قرض لیا ہے۔' Pawan Khera Slams Manoj Sinha

بینکوں کا کروڑوں غبن کرنے والا مودی کا قریبی ہے، کانگریس

author img

By

Published : May 3, 2023, 8:06 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ بینکوں کا ساڑھے تین سو کروڑ روپے کا غبن کرنے والے سنجے شیرپوریا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کا استعمال کرتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اس شخص کے پاس چار درجن سے زیادہ شیل کمپنیاں ہیں اور وہ پی ایم مودی اور ملک کے بڑے بڑے کے ناموں کا استعمال کرتا ہے۔ ان بڑے لوگوں کو پیسے بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا، "جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سنجے شیرپوریا سے تعلقات ہیں اور اس سے لیفٹیننٹ گورنر نے 25 لاکھ کا قرض لیا ہے۔

  • जम्मू कश्मीर के उप राज्यपाल, संजय शेरपुरिया से 25 लाख का लोन लेते हैं। शेरपुरिया SBI से 350 करोड़ का लोन लेता है।

    उसकी 52 शेल कंपनियों के साथ करीब 225 फर्जी ईमेल मिले हैं।

    देश में चल क्या रहा है?

    : @Pawankhera जी pic.twitter.com/jN7pqJONka

    — Congress (@INCIndia) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ وہی شیرپوریا ہیں جن کی کمپنی دیوالیہ ہو چکی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کا نام استعمال کر تے ہوئے ایس بی آئی سے 350 کروڑ کا لون لیا ہے۔ جن کی 52 شیل کمپنیوں کے ساتھ تقریباً 225 جعلی ای میلز پائے گئے ہیں۔ یہی نہیں جناب مودی جی پر کتاب بھی لکھ چکے ہیں لیکن مودی جی کو کچھ پتہ نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس شیرپوریا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک کتاب بھی لکھی ہے اور وہ ان کا نام پوری طرح استعمال کرتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ مودی کو اس کا کوئی علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 وزیراعظم مودی کی کانگریس پر سخت تنقید

وہیں دو مئی کو کانگریس کے جاری کردہ منشور میں بجرنگ دل اور پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے معاملے میں بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کرناٹک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں بجرنگ بلی پر تالا لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'شری رام کے بعد کانگریس کو بھگوان ہنومان سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ اس نے اپنے انتخابی منشور میں جئے بجرنگ بلی کا نعرہ لگانے والوں کوبند کرنے کا وعدہ کیا ہے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.