وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ امریکی دورے پر ہیں۔ مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف پروٹوکول نے وزیراعظم کی آمد پر ویسٹ ونگ کے دروازے پر ان کا استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق مودی اور صدر بائیڈن کی ملاقات اول آفس میں ہوگی۔ وہیں بائیڈن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں مودی کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سے ملاقات کے دوران ہیرس نے پاکستان کوعسکریت پسندوں کا ٹھکانہ قرار دیا
بائیڈن نے کہا کہ میں دو طرفہ ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کر رہا ہوں۔ میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو مضبوط بنانے اور کووڈ سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہوں۔