ETV Bharat / bharat

سنگرامہ میں جدید جم سینٹر قائم

جم سینٹر کے مالک منصور وانی نے بتایا کہ اس وقت کشمیر میں نوجوان منشیات اور دیگر بری عادتوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ضلع بارہمولہ میں سب سے بہترین جم سینٹر قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا اس کام ان کے والد صاحب اور بھائی نے مدد کی۔

سنگرامہ میں جدید جم سینٹر قائم
سنگرامہ میں جدید جم سینٹر قائم
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 2:21 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے منصور وانی نے نوجوانوں کے لئے ایک اعلیٰ قسم کے جم سینٹر کا افتتاح کیا۔

منضور وانی کے مطابق انہوں نے اس جم سینٹر میں جدید ترین روبوٹکس مشینری (robotics machinery) لگائی تاکہ نوجوان طبقہ اس جم سینٹر کا فائدہ اٹھا کر اچھی صحت بنا سکے۔منصور وانی نے بتایا کہ اس وقت کشمیر میں نوجوان منشیات اور دیگر بری عادتوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ضلع بارہمولہ میں سب سے بہترین جم سینٹر قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا اس کام ان کے والد صاحب اور بھائی نے مدد کی۔

سنگرامہ میں جدید جم سینٹر قائم

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جم سینٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سرٹیفائڈ ٹرینر (certified trainer) نوجوانوں کو باڑی بلڈنگ کی صحیح تربیت دے سکیں گے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کے معروف کرکٹ کومنٹریٹر خان راجہ نے بتایا کہ آج وہ سرینگر سے بارہمولہ آئے اور کافی خوش ہے کہ منصور وانی نے اپنے علاقے میں بہترین جم سینٹر کا قیام عمل میں لایا۔

انہوں نے نوجوان طبقے سے گزارش کی کہ وہ اپنی صحت کی طرف توجہ دے اور اس جم سینٹر کا فائدہ اٹھا کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرے۔آخر پر مقامی لوگوں نے منصور وانی کو یہ پہل کرنے کے لئے مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.