ETV Bharat / bharat

Syeda Khatoon On Viral Video: رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ملک مخالف نعرے لگانے والی ویڈیو کو مسترد کیا

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 1:23 PM IST

رکن اسمبلی سیدہ خاتون کا کہنا ہے کہ جشن کے دوران ملک مخالف نعرے نہیں لگے ہیں اور اگر کسی نے اس طرح کی حرکت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔ Syeda Khatoon On Viral Video

رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ملک مخالف نعرے لگانے والی ویڈیو کو مسترد کیا

ریاست اترپردیش کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقہ میں انتخابی نتائج آنے کے بعد 10 مارچ کی شام کو کامیاب امیدوارہ سیدہ خاتون کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا۔ جشن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر کچھ لوگ ملک مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈومریا گنج اسمبلی سیٹ سے منتخب رکن اسمبلی سیدہ خاتون کی جیت کے بعد جشن منایا جا رہا ہے۔ MLA Syeda Khatoon Rejected the Video With Anti-National Slogans

ویڈیو سامنے آنے کے بعد رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے پریس کانفرنس کرکے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ سیدہ خاتون کا کہنا ہے کہ جشن کے دوران ملک مخالف نعرے نہیں لگے ہیں اور اگر کسی نے اس طرح کی حرکت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر اس کی تحقیقات کرائیں گی اور اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ سیدہ خاتون نے کہا کہ ڈومریا گنج سیٹ سے ان کی جیت کے بعد کچھ لوگ ناراض ہیں۔

سید خاتون نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ سیدہ خاتون کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں لوگ اسلام زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، لیکن کوئی بھی ملک دشمن نعرے نہیں لگا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کی سچائی کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس معاملے کے بارے میں سدھارتھ نگر ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریش چندر راوت نے کہا کہ 10 تاریخ کی رات کچھ لوگ ایک گروپ میں جمع ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ نعرے بازی بھی ہوئی۔

وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈومریا گنج پولیس اسٹیشن میں مذکورہ معاملے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 15 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے، دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.