شمالی کلکتہ کے مانک تلہ پولیس اسٹیشن کے افسران نے صبح 10 بج کر 10 منٹ پر اداکار سے پوچھ گچھ شروع کی ۔متھن چکرورتی اس وقت پونے میں ہیں ۔ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔
پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف آئی آر میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اداکار نےانتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ماروں گا لاش بھی نہیں ملے گی۔شکایت کنندہ نے کہا کہ متھن چکرورتی کے بیانات سے ریاست میں تشدد جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں ۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے چکرورتی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ریاست کو اپنا ای میل ایڈریس فراہم کرے تاکہ پولس ویڈیو کے ذریعہ پوچھ تاچھ کرسکے ۔متھن چکرورتی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو رد کیا جائے۔
متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ انہوں نے فلمی ڈائیلاک بولے تھے اوروہ سب تفریحی جملے تھے۔اس کا مقصد تشدد بھڑکانا نہیں تھا۔