ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں میں سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن سے متوسط طبقہ پریشان

ضلع ناسک سمیت مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ضلع انتظامیہ نے شہر میں شام 7 بجے تا صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کرديا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں دو روز سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 3:56 PM IST

مالیگاؤں میں سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن سے متوسط طبقہ پریشان
مالیگاؤں میں سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن سے متوسط طبقہ پریشان

مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں عوام کی ایک بڑی تعداد پاورلوم صنعت سے وابستہ ہے ، مزدوروں کو تنخواہ ہفتہ واری بنیاد پر دی جاتی ہے اور عام دنوں کی مصروفیات کے سبب مقامی لوگ جمعہ سنیچر اور خاص طور پر اتوار کے روز خریداری کرتے ہیں اور شہر کی زیادہ تر دکانداروں کی کمائی بھی انھیں دنوں پر منحصر ہوتی ہے۔

اس تعلق سے محمد علی روڈ (مالیگاؤں) پر واقع ایک بیکری ہاکر محمد معاذ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انھوں نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے درمیان گزارا ہے جس سے ان کی آمدنی پر زبردست اثر پڑا ہے اور وہ اب تک اس سے ابھر نہیں پائے ہیں۔ اس لیے انتظامیہ یہ دو روزہ لاک ڈاؤن پر اکتفا کرے تو بہتر ہے۔ سنیچر اور اتوار کے لاک ڈاؤن سے ان کے کاروبار اور آمدنی پر منفی اثر پڑرہا ہے۔

عام دنوں میں بیکری کی زیادہ طرح کھانے کی اشیاء فروخت ہوجایا کرتی تھی لیکن اب دو روزہ لاک ڈاؤن کے سبب یہ اشیاء خراب ہو رہی ہیں جس میں پاؤں ، کیک ، دودھ ، بریڈ ، نان وغیرہ شامل ہے ان سب چیزوں کو تیار کرنے کے لئے مزدور کو روزانہ مزدوری بھی دینی پڑتی ہے اور دکان کے کرایہ کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کو ٹیکس بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے لیکن تیار کیا ہوا مال فروخت نہیں ہو رہا ہے.جسکی وجہ سے کاروبار اور آمدنی پر بہت برا اثر پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.