ETV Bharat / bharat

Indian Students in Ukraine: یوکرین میں پھنسے میڈیکل کے طلبا زید اور راشد کے گھر والے پریشان - s Zaid and Rashid stranded in Ukraine

یوکرین پر روسی افواج کے حملہ Russia-Ukraine Crisis کے درمیان بھارتی طلبا کی ایک بڑی تعداد وہاں پھنسی ہوئی ہے، جنہیں وہاں سے لانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں، ان طلبا میں غازی آباد مراد نگر کے دو طلباء بھی شامل ہیں۔ اس تعلق سے ان کے رشتہ دار بذریعہ فون ان سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ Indian Students in Ukraine

Indian Students in Ukraine
یوکرین میں پھنسے میڈیکل کے طلباء زید اور راشد کے گھر والے پریشان
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 6:07 PM IST

غازی آباد: مغربی اترپردیش کے غازی آباد میں واقع مراد نگر کی کوٹ کالونی کے رہائشی حاجی اعجاز احمد وارڈ نمبر 25 کے کونسلر ہیں۔

اعجاز احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا محمدزید یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ حاجی اعجاز نے بتایا کہ شام سات بجے محمد زید سے فون پر میری بات ہوئی تھی۔ اس دوران زید نے بتایا کہ ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلبہ ہاسٹل کے نیچے بنے تہہ خانوں میں رہ رہے ہیں۔ ہاسٹل انتظامیہ نے کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا ہے۔

محمد زید نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ وہ اپنے واطن واپس کب لوٹیں گے۔ ہر وقت یہ خوف ہے کہ کب کس جگہ پر حملہ ہو جائے۔ Indian Students in Ukraine

انہوں نے کہا کہ زید سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ پورے شہر میں خاموشی سی چھا گئی ہے۔ 26 فروری کا ٹکٹ بک کیا گیا تھا، لیکن فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے ابھی واپسی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ گاندھی کالونی کے رہائشی ڈاکٹر راشد کے بیٹے شہادت بھی یوکرین سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ راشد نے بتایا کہ آج شہادت سے ان کی دن میں کئی بار بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر طالب علم خوفزدہ ہے کہ پتہ نہیں کب کیا ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.