ETV Bharat / bharat

Mufti Mohammad Miyan on Holi کسی بھی معاشرے کا تہوار بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، مولانا مفتی محمد میاں

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 5:56 PM IST

مولانا مفتی محمد میاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا رنگ اگر کسی مسلمان پر پڑ جائے تو کوئی جرم نہیں ہے۔ اگر ہولی کا رنگ پڑجائے تو وہ جہنم میں جائے گا، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ایک دوسرے کے تہواروں کا ہمیں احترام کرنا چاہئے۔ افواہوں اور فضول باتوں سے گریز کریں۔ کسی بھی معاشرے کا تہوار بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

کسی بھی معاشرے کا تہوار بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، مولانا مفتی محمد میاں

سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں مولانا مفتی محمد میاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا رنگ اگر کسی مسلمان پر پڑ جائے تو کوئی جرم نہیں۔ اگر ہولی کا رنگ پڑ جائے تہ وہ جہنم میں جائے گا، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ سنبھل ضلع کے ہلال سرائے کے مولانا مفتی محمد میاں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دوسرے کے مذہب کے بارے میں غلط سوچے گا اور غلط بات کرے گا، تو وہ غلط ہے، اپنے مذہب کے مطابق عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ملک کے شہری ہیں، خواہ ہم مختلف مذہب اور ذات پات سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ہم سب بھائی بھائی ہیں۔ ایک دوسرے کے تہواروں کا احترام کریں۔ افواہوں اور فضول باتوں سے گریز کریں۔ کسی بھی معاشرے کا تہوار بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کریں۔

مولانا مفتی محمد میاں نے کہاکہ اگر میں آپ کی عزت نہیں کروں گا تو آپ بھی میری عزت نہیں کریں گے۔ میری اپیل ہے کہ جو لوگ کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہیں وہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ہمارے مذہب کی شبیہ کو کسی کی نظروں میں داغدار نہ ہونے دیں اور کوشش کریں کہ دوسرے مذہب کے لوگ ہمارے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کریں، ہم سب کو ایک دوسرے کے مذہب کے بارے میں جاننا چاہیے، یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mosques Covered with Tarpaulin شاہجہاں پور میں ہولی کے پیش نظر مساجد کو ڈھک دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.