محکمہ صحت کے افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹر وں سے یواین آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کےمطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 1081 نئے معاملے سامنے آئے اور 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد نانڈیڑ میں 1105 نئے معاملے درج کئے گئے اور 27 افراد کی موت ہوئی،
جب کہ لاتور میں 1522 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی اور 25 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ بیڑ میں 1237 نئے معاملے سامنے آئے اور 20 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح عثمان آباد میں 569 نئے معاملےاور 16 لوگوں کی موت، پربھنی میں 639 نئے معاملے اور 10 مریضوں کی موت ہوئی۔ وہیں ہنگولی میں 90 نئے معاملے سامنے آئے اور 20 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ جالنہ میں 769 نئے معاملے سامنے آئے اور 9 مریضوں کی انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
یو این آئی