بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں نے ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ نکسلیوں نے بی جے پی لیڈر نیلکنٹھ ککیم کو سرعام قتل کرکے دہشت پھیلانے کا کام انجام دیا ہے۔ نیل کنٹھ ککیم اسور منڈل کے بی جے پی صدر تھے۔ وہ گزشتہ 15 سال سے اس عہدے پر فائز تھے۔ اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد نکسلیوں نے پمفلٹ پھینک کر اس قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے۔ نکسلیوں نے یہ واقعہ اتوار کو انجام دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ نیل کنٹھ ککیم اپنی بھابھی کی شادی کے لیے اپنے آبائی گاؤں آواپلی گئے ہوئے تھا۔ اس دوران نکسلیوں نے بی جے پی لیڈر کو اہل خانہ کے سامنے قتل کردیا۔ ماؤنوازوں نے کلہاڑی سے بی جے پی لیڈر نیلکنٹھ ککیم کا سر قلم کر دیا۔ جس کی وجہ سے بی جے پی رہنما کی موقع پر ہی موت ہو گئی قتل کے بعد نکسلیوں نے موقع پر پمفلٹ پھینکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے بھی نکسلیوں نے اسور بی جے پی کے صدر نیلکنٹھ ککم کو الٹی میٹم دیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کو نیل کنٹھ ککیم کا قتل کر دیا گیا۔ نکسلائیٹس پہلے اواپلی گاؤں پہنچے، پھر نیل کنٹھ ککیم کو گھر سے باہر لے کر آئے اور کلہاڑی اور چاقو سے مار ڈالا۔ اس کے بعد نکسلیوں نے موقع پر پرچے اور پمفلٹ پھینک کر اس قتل کی ذمہ داری لی۔
واقعہ کے بعد آواپلی علاقہ میں خوف و ہراس: قتل کے اس واقعہ کے بعد آواپلی میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ جس کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دو سال پہلے بیجاپور میں بی جے پی لیڈر ماجی کو نکسلیوں نے مار دیا تھا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے نوجوان لیڈر جگدیش کونڈرا کو بھی نکسلیوں نے دو سال قبل قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Naxalite Killed in Balaghat پولیس تصادم میں بارہ لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ہلاک