ETV Bharat / bharat

کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا: وزیر تعلیم تلنگانہ

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 3:10 PM IST

حیدرآباد کے رویندربھارتی تھیٹر میں ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبیتا اندراریڈی نے کہا کہ تمام اساتذہ کو تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا: وزیر تعلیم تلنگانہ
کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا: وزیر تعلیم تلنگانہ

تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اگر ماں، بچہ کو جنم دیتی ہے تو اساتذہ اسے زندہ گزارنا سکھاتے ہیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر حیدرآباد کے رویندربھارتی تھیٹر میں ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبیتا اندراریڈی نے کہا کہ تمام اساتذہ کو تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بھی کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 2.50 لاکھ طلباء نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ 1.20 لاکھ نے پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ پایا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء میں اخلاقی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Teacher's Day: استاد کو ایک اچھا دوست ہونا چاہیئے۔ استاد کی حیثیت سے ہمارا کردار ہو دوستانہ

مزید پڑھیں: یوم اساتذہ: ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے اقوال زریں

دونوں وزراء نے ریاستی حکومت کی جانب سے بہترین اساتذہ کو نوازا۔ قبل ازیں شہر کے ٹینک بنڈ پر منعقدہ تقریب میں سبیتا اندراریڈی نے سروے پلی رادھا کرشنن کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کو بھرپور خراج پیش کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.