ETV Bharat / bharat

Peshawar Blast: پاکستان میں دھماکہ، ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق - نماز جمعہ کے دوران پاکستان میں دھماکہ

پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہوگئی ہے جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ Peshawar Blast

several killed in Pakistan blast
پاکستان میں دھماکہ، تیس افراد جاں بحق
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 3:14 PM IST

Updated : Mar 6, 2022, 12:52 PM IST

پاکستان کے صوبہ پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ Peshawar Blast

پاکسانی میڈیا کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 150 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

courtesy tweeter
پاکستانی وزیرداخلہ کا ٹویٹ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کیا کہ ’’پشاور میں دہشت گردی واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے بم دھماکے سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں، ہلاک ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

Last Updated : Mar 6, 2022, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.