ETV Bharat / bharat

Manipur violence منی پور میں انٹرنیٹ بند کرنے سے متعلق عرضی مسترد - منی پور میں انٹرنیٹ پر پابندی

یہ عرضی منی پور کے چونگتھم وکٹر سنگھ اور مائینگ بام جیمز کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ بنچ نے ان کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شادان فراست سے پوچھا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کرتے، جہاں ایک ڈویژن بنچ اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔

SC Dismisses Plea Against Internet Shutdown In Manipur

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:49 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ذات پات کے تشدد سے متاثرہ منی پور میں 3 مئی سے انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کے خلاف دائر عرضی کو آج مسترد کردیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے اس عرضی پر غور کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ پہلے ہی غور کر رہا ہے۔ یہ عرضی منی پور کے چونگتھم وکٹر سنگھ اور مائینگ بام جیمز کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ بنچ نے ان کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شادان فراست سے پوچھا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کرتے، جہاں ایک ڈویژن بنچ اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Manipur Violence منی پور تشدد معاملہ، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

بنچ نے کہا کہ جیسے ہی وہ اس معاملے میں نوٹس جاری کرے گی، ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت بند کر دے گا۔ درخواست میں دلیل دی گئی کہ انٹرنیٹ کو بند کرنا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے، کیونکہ اس سے شہریوں کے آئینی آزادی اظہار رائے اور کسی بھی تجارت یا کاروبار کو جاری رکھنے کا حق متاثر ہوتا ہے۔ اس سے قبل منی پور تشدد سے متعلق ایک معاملے میں تین جولائی کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے تفصیلی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.